#hazratadamas #hazratadam #hawa بسم اللہ الرحمن الرحیم
InFo at Umair
ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
ناظرین کرام السلام عليكم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کا یومِ پیدائش کیا ہے صحیح مسلم شریف کی روایت میں ہے کہ سورج طلوع ہونے والے دنوں میں سب سے بہتر دن جمعہ کا دن ہے
اسی دن حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام پیدا اور اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن جنت نکالے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہو گی
اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی وفات ہوئی
حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام جنت میں کتنے سال رہے تو اس کے بارے میں علماء کی مختلف آراء ہیں بعض کی رائے یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام 100 سال تک بعض کی رائے کے مطابق 70 سال اور بعض کی رائے کے مطابق حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام جنت میں 130 سال تک رہے
جب حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو زمین پر اترنے کا حکم ہوا تو حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ کون کون کہاں کہاں پر اترا کیا یہ حکم صرف حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو تھا یا کسی اور کو بھی تھا
یہ حکم حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کے ساتھ حضرت حواء، ابلیس اور سانپ کو بھی تھا اور ان کے اترنے کی جگہ میں اختلاف ہے حضرت حسن بصری فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو ہندوستان میں اتارا گیا، حضرت حواء کو جدہ میں، ابلیس کو دبسمستان میں (جو بصرہ میں چند میل فاصلہ پر ہے) اور سانپ کو اسیہان میں اتارا گیا
اور حضرت سدی جو جلیل القدر مفسر ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو ہندوستان میں اتارا گیا حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو ہندوستان میں اتارا گیا اسی طرح حضرت ابن عمر فرماتے ہیں
کہ آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو صفا پر حضرت حواء کو موہ پر اتارا گیا حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں کہ ہندوستان کے ایک پہاڑ پر جس کا نام نوذ تھا حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کو اتارا گیا اور حضرت حواء کو جدہ میں اتارا گیا
حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام جنت سے کیا کیا چیزیں اپنے ساتھ لائے تھے، حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام جنت سے 9 چیزیں اپنے ہمراہ لائے تھے 1. حجر اسود جو برف کی سل سے بھی زیادہ چمکدار اور سفید تھا 2. جنتی درختوں کی پتیاں اور پھولوں کی پنکھڑیاں 3. وہ لاٹھی جو جنت کے درخت آس کی تھی
4. بیلچہ 5. کدال 6. صنوبر 7. سندان یعنی اہران 8. ہتھوڑا 9. سنڈاسی ،حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے پھلوں میں سب سے پہلے بیر تناول فرمایا، حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے بیت اللہ کو کن کن پہاڑوں کے پتھروں سے تعمیر کیا اس کے بارے میں کہا جاتا ہے
کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام نے 5 پہاڑوں کے پتھروں سے خانہ کعبہ کی تعمیر فرمائی 1. طورِ سینا، 2. طورِ زیتون، 3. جبلِ لبنان، 4. جبلِ جودی اور 5. اس کے کھمبے حرا پہاڑ کے پتھر سے بنائے حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کا قد مبارک 60 ہاتھ تھا
حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی عمر مبارک 936 سال ہوئی دوسرا قول اس کے بارے میں یہ ہے کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی عمر 940 سال ہوئی حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی وفات سری لنکا میں واقع نوذ نامی پہاڑ پر ہوئی
اور اسی طرح حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی نمازِ جنازہ کے بارے میں آتا ہے کہ حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی وفات ہونے پر فرشتے آئے جنہوں نے غسل دیا اور نمازِ جنازہ پڑھائی پھر فرشتوں نے بغلی قبر کھودا کر دفنا دیا اور دوسرا قول یہ ہے
کہ حضرت جبریل علیہ السلام نے حضرت شیث علیہ السلام سے فرمایا کہ تم نمازِ جنازہ پڑھاؤ چنانچہ شیث علیہ السلام نے نمازِ جنازہ پڑھائی حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی نمازِ جنازہ میں کہی جانے والی تکبیروں کی تعداد 30 ہے جو صرف آپ کے اعزاز و اجلال میں کی گئیں
حضرت حواء علیہ السلام کے بطن سے کتنے بچے پیدا ہوئے تھے ابن جریر طبری نے کہا کہ حضرت حواء کے بطن سے 40 بچے پیدا ہوئے اور دوسرا قول یہ ہے کہ 120 بچے آپ نے جنے، دو چیزیں جو حضرت آدم علیہ الصلاۃ والسلام سے جاری ہوئیں وہ کون کون سی تھیں تو اس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے
کہ سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام کے منہ سے جو کلام نکلا وہ 2. سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے اپنا سر مونڈھا، سب سے پہلے حضرت آدم علیہ السلام نے مرغ پرندہ پالا چونکہ جب مرغ آسمانوں سے فرشتوں سے تسبیح کی آواز سنتا ہے تو تسبیح پڑھتا ہے
مرغ کے تسبیح پڑھنے سے حضرت آدم علیہ السلام بھی تسبیح پڑھنے لگتے تھے