Home » People & Blogs » Inaam kabeer poetry/ wo aty jaty idr dekhta zra sa hai

Inaam kabeer poetry/ wo aty jaty idr dekhta zra sa hai

Written By i K on Friday, Jul 10, 2020 | 03:39 AM

 
انعام کبیر کی شاعری وہ آتے جاتے اِدھر دیکھتا ذرا سا ہے نہیں ہے ربط مگر رابطہ ذرا سا ہے یہ کوفیوں کی کہانی ہے میرے دوست مگر یہاں پہ آپ کا بهی تذکرہ ذرا سا ہے اب اس کو کاٹنے میں جانے کتنی عمر لگے ہمارے درمیاں جو فاصلہ ذرا سا ہے نگاہ ایک سڑک ہے اور اس کی منزل دل اِدهر سے جاو تو یہ راستہ ذرا سا ہے تجھے لگا کہ تُو کر لے گا صبر میرے بغیر تو کر کے دیکھ ہی لے تجربہ ذرا سا ہے اُدھر کبیر بگولے ہوا کے تند و تیز اور اس طرف یہ اکیلا دیا ذرا سا ہے Inam kabir shairi